پٹرول پمپ بند ہوں گے یا مذاکرات، فیصلہ پیر کو ہوگا

کراچی(کامرس رپورٹر)پٹرولیم ڈیلرز اور وزارتِ پٹرولیم کے درمیان دیا گیا 15 روزہ وقت ختم ہوگیا۔پٹرول پمپ بند ہوں گے یا مذاکرات؟ اس حوالے سے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن(پی پی ڈی اے) نے پیر کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔اس ہنگامی اجلاس میں ملک گیر ہڑتال کرنے اور پٹرول پمپ بند کرنے کے آپشن پر غور ہوگا۔ واضح رہے کہ وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرولیم ڈیلرز سے انکے مسائل کے حل کیلئے 15دن کا وقت مانگا تھا اور کہا تھا کہ اس عرصے میں پیٹرولیم ڈیلرز کے تمام مطالبات پورے ہونگے مگر 15دن کا وقت گزرجانے کے باوجود پیٹرولیم ڈیلرز کے بڑھتے ہوئے مسائل حل نہیں کئے جاسکے جس کے بعد پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کو ہنگامی خط لکھ کر اپنا وعدہ پورا کرنے اورمسائل پر فوری پیش رفت کا مطالبہ کیا ہے۔چیئرمین پی پی ڈی اے ملک خدا بخش نے کہا کہ ڈیلی پٹرولیم پرائس ایڈجسٹمنٹ نے ڈیلرز کو شدید مالی بحران سے دوچار کر دیاہے،روزانہ قیمتوں میں تبدیلی سے اسٹاک پر نقصان اور ورکنگ کیپیٹل بری طرح متاثرہوا ہے۔پی پی ڈی اے کے وائس چیئرمین طارق حسن نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے پٹرولیم ڈیلرز کے لیے کاروبار چلانا مشکل ہو گیا۔انکا کہنا تھا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پی پی ڈی اے کے وائس چیئرمین انور کمال نے کہا کہ حکومت سے تصادم نہیں بلکہ مسائل کا قابلِ عمل حل چاہتے ہیں۔پی پی ڈی اے نے وزیر پٹرولیم سے ذاتی مداخلت اور فوری فیصلوں کا مطالبہ کر دیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *