چین میں موسلادھار بارش کے باعث ایک لاکھ سے زائد افراد کا انخلا
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایک لاکھ 15ہزار سے زائد افراد کو نقل مکانی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 49ہزار 925 خاندانوں کے ایک لاکھ 15ہزار 756 افراد کو شدید موسم کے تازہ ترین اسپیل سے خطرے والے علاقوں سے منتقل کیا گیا۔ شمالی شانشی، مغربی گوانزونگ اور مغربی جنوبی شانسی کے بیشتر حصوں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ہلکی سے اعتدال پسند بارش ہوئی، جب کہ دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ لوونان، ٹونگوان اور بائہی کاؤنٹیاں خاص طور پر متاثر ہوئیں۔ لوونان کے شپو اسٹیشن پر سب سے زیادہ بارش 136.4 ملی میٹر (5.3 انچ) ریکارڈ کی گئی۔ موسلا دھار بارشوں نے ہانجیانگ، ویہی، ڈانجیانگ اور ییلو دریا کے میں سیلاب کو جنم دیا۔ 28دریاؤں اور 40 ہائیڈرولوجیکل اسٹیشنوں نے 47 سیلاب کو ریکارڈ کیا۔