فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے اضافہ

کراچی (کامرس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا22 ڈالر کی بڑھ کر4341 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں تیزی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا2200 روپے کی تیزی سے 4 لاکھ56 ہزار536 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی1887 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ91 ہزار 406 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت113 روپے کی کمی سے6826 روپے ہوگئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *