غزہ : عمارت کے ملبے تلے 19 فلسطینیوں کی لاشیں نکال لی گئیں،یتن یاہو نے ٹرمپ کا 15 نکاتی امن منصوبہ مسترد کردیا

غزہ /تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ سول ڈیفنس نے مغربی غزہ شہر میں ایک تباہ شدہ رہائشی عمارت کے نیچے سے 19 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں خصوصی ریسکیو ٹیمیں سامان کی شدید قلت کے باوجود وسیع تر لاشوں کو ملبے تلے نکالنے کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے مغربی غزہ شہر میں السینا اسٹریٹ پر کرم رہائشی عمارت میں چار روزہ تلاشی اور بازیابی کا آپریشن مکمل کیا ہے، جس میں اسرائیلی حملے کے دوران تباہ ہونے وال عمارت کے نیچے سے 19 فلسطینیوں کی باقیات کو نکال لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کے 15 نکاتی منصوبے کو مستردکردیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے غزہ پیس بورڈ کے 15 نکاتی دستاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ سے اس وقت تک کسی قسم کا انخلا نہیں کرے گی جب تک حماس کو حقیقی طورپر غیر مسلح نہ کردیا جائے‘ اسرائیل حماس کی محض ظاہری یا فرضی کمزوری نہیں بلکہ اس کی حقیقی عسکری صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے‘ امریکی حکام کی جانب سے دی گئی کچھ تجاویز قابل قبول ہیں جبکہ کچھ تجاویز سے ناقابل قبول ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *