بونیر: حافظ نعیم کی بیرسٹر گوہر سے والدہ کے انتقال پر تعزیت

بونیر (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ بونیر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بیرسٹر گوہر علی خان سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی ملاقات کی اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مرحومہ کی مغفرت، ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس مشکل اور غمزدہ گھڑی میں ان کی تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں بیرسٹر گوہرعلی خان اور ان کے پورے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔اس تعزیتی دورے میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا (وسطی) کے امیر عبد الواسع بھی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ موجود تھے۔

بونیر: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن چیئرمین پاکستان تحریک اسلامی بیرسٹر گوہر کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کررہے ہیں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *