آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ آج ہوگا
مفظر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ آج ہوگی۔آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جسٹس مصطفی مغل کے مطابق پولنگ ڈویژن کے 11 میں سے 4 حلقوں میں ہوگی جبکہ باقی 7 حلقوں میں امن و امان کی صورتحال کے باعث پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ ان حلقوں کے لیے نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا‘ پولنگ ایل اے چودہ باغ ایک دھیرکوٹ، ایل اے پندرہ باغ دوشرقی، ایل اے سولہ باغ تین غربی اور ایل اے سترہ باغ چار حویلی میں ہوگی۔پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی اور بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ پولنگ کا پرامن اور شفاف عمل یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی کے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔ تقریباً 4 لاکھ 60 ہزار ووٹرز 4 حلقوں سے حصہ لینے والے بیاسی امیدواروں کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔