منظور رضی کی کتاب کی تقریبِ رونمائی، مزدور جدوجہد کو خراج تحسین
کراچی( اسٹاف رپورٹر)ممتاز مزدور رہنما اور ٹریڈ یونین کے کارکن منظور رضی کی کتاب “جاگ ریلوائی جاگ” کی تعارفی تقریب آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت سینئر صحافی حسین نقی نے کی، تقریب میں صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ، ممتاز محقق ڈاکٹر سید جعفر احمد، سینئر صحافی مظہر عباس، اختر حسین ایڈووکیٹ، سینئر صحافی ڈاکٹر توصیف احمد خان، مزدور رہنما ناصر منصور، زہرہ خان سمیت قابل قدر دانشوروں، صحافیوں اور مزدور رہنماؤں نے شرکت کی،مقررین نے کہا کہ منظور رضی نے ریلوے مزدور تحریک، ٹریڈ یونین کے حقوق اور جمہوری جدوجہد کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کی، ان کی کتاب صرف ایک سوانح نہیںبلکہ محنت کش طبقے کی جدوجہد، قربانیوں اور عوامی تاریخ کی مستند دستاویز ہے۔جس میں ریلوے مزدور تحریک کی جدوجہد، تاریخ اور منظور رضی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا،کبھی پٹریوں کی کھڑکھڑاہٹ زندگی کا نغمہ بنی،تو کبھی مزدوروں کے حقوق کی قیمت سلاخوں کے پیچھے جاکر ادا کی، ممتاز مزدور رہنما منظور رضی نے یہی سفراپنی کتاب “جاگ ریلوائی جاگ” کی صورت تاریخ کے اوراق میں محفوظ ہوگیا ہے۔