وزیراعظم نے ملک کی پہلی نیشنل یوتھ پالیسی کا اعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی پہلی نیشنل یوتھ پالیسی کا اعلان کردیا جس کے مطابق تمام لیبر فورس میں خواتین کیلیے 35 فیصد کوٹا لازمی ہوگا، نوجوانوں کو اسٹارٹ اپ کیلیے مدد کی جائے گی، شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ میں تعلیم کیلیے خاطر خواہ رقومات رکھی ہیں، اب ہم ایک ہزار بچوں کو سرکاری خرچ پر آئی ٹی اور اے آئی کی تعلیم کیلیے چین بھجوائیں گے۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کے عالمی دن پر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران فرسٹ نیشنل یوتھ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام لیبر فورس میں خواتین کیلیے 35 فیصد کوٹا لازمی ہوگا، نوجوانوں کو ملازمتوں کے بجائے اپنا آسان کاروبار شروع کرنے کیلیے اسٹارٹ اپ کیلیے 10 فیصد کوٹا مقرر کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ علاوہ ازیں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس ملک میں لاکھوں ذہین نوجوان موجود ہیں جنہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے تو وہ دوسروں کو پیچھے چھوڑ جائیں مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ امرا کے بچوں کو دنیا بھر کی درس گاہوں میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع موجود ہیں، دوسری جانب غریب والدین اپنے بچوں کی تعلیم کیلیے شدید خواہش رکھتے ہیں مگر ان کی استطاعت نہیں ہے، ایچی سن کالج میں غریب کا بچہ قدم بھی نہیں رکھ سکتا اسی لیے ایچی سن کالج کے مقابل دانش اسکول قائم کیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس تضاد کی وجہ سے ہم تعلیم کے میدان میں پیچھے رہ گئے، معاشرے میں مساوی مواقع موجود ہونا چاہیے اگر امیر و غریب کے بچوں کو مساوی تعلیم نہ ملے تو پھر یہ قائد اعظم کا پاکستان نہیں ہے، پنجاب بھر میں دانش اسکول کا جال پھیلایا اب جی بی، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں بن رہے ہیں جہاں مفت تعلیم ملے گی اور معیار ایچی سچ کالج سے کم نہیں ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *