سندھ تقسیم کی باتیں کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، طارق جاموٹ
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدراور رکن قومی اسمبلی طارق شاہ جاموٹ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پیپلزپارٹی کے ہوتے ہوئے کوئی سندھ کو تقسیم نہیں کر سکتا پیٹرول اور ڈیزل پر عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے گوٹھ حاجی اسماعیل لاکھو میں مرید لاکھو عاشق لاکھو موسی لاکو کے انتقال پر ان کے لواحقین حاجی اسماعیل لاکھو اور حاجی محمد سطان لاکھو سے اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سندھ کے حقوق کی حفاظت کی ہے اور اس پر کوئی سودا بازی نہیں کی۔انہوں نے کہا بار بار سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنا نہایت افسوسناک ہیں جبکہ پورے سندھ نے سندھ تقسیم کے خلاف اپنا فیصلہ دیا ہوا ہے اور سندھ اسمبلی نے بھی اس کی مخالفت کی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا وفاقی وزیر کو ان فضول باتوں کے بجائے حیدرآباد سکھر موٹرے کو مکمل کروانے پر توجہ دینی چاہیے اور عوام کو پیٹرول اور ڈیزل میں ریلیف فراہم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا ٹنڈوجام سمیت پورے ضلع حیدرآباد میں ہم نے جو ترقیاتی کام کرائیں ان کی مثال ملنا مشکل ہے ہم نے تمام گلیوں اور محلہ اور دیہاتو ں کی سڑکوں کو بنایا ہے اور مذید ترقیاتی کام جاری ہیں انہوں نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔