جماعت اسلامی ضلع سکھر کے ذمے داران کا اہم اجلاس
سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے تمام سطح کے ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس امیر ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی صوبہ سندھ مولانا حزب اللہ جکھرو نے خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں 7 اگست بروز جمعہ پیٹرولیم لیوی کیخلاف احتجاجی دھرنے کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی، حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی مہنگائی ،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور لیوی جگا ٹیکس کے خلاف دھرنا دیا جائیگا۔ اجلاس میں قیم ضلع حافظ امان اللہ تنیو، نائب امیر ضلع ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری ،حافظ عبدالحلیم تنیو،رضااللہ گھمرو، احسان حفیظ شیخ سمیت امرائے تحاصیل و مقامات نے شرکت کی۔