ایل پی جی کی قیمت میں 12روپے89پیسے کلو اضافہ

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 12 روپے 89 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے 32 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل فی کلو قیمت 241 روپے 43 پیسے تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *