کشمیری جھوٹ بولنے والوں کو شکست سے دوچار کریں،امیر مقام،رانا ثنا
چناری(صباح نیوز)انتخابی مہم ختم ہونے سے قبل مسلم لیگ ن جہلم ویلی کے زیر اہتمام چناری ریسٹ ہائوس میں سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت جلسہ منعقد ہوا،جس میں حلقہ چھ اور سات کے لیگی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی،وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام،رانا ثنا اللہ،جاوید مرتضی عباسی،راجہ فاروق حیدر خان، چوہدری محمد رشید نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ الیکشن کمپین کا آخری جلسہ ہے دو اگست کوعوام شیر پر مہر لگا کر جھوٹ بولنے والوں کو شکست سے دوچار کریں،میرپور ڈویژن کی طرح مظفرآباد ڈویژن بھی مسلم لیگ ن جیتے گی، مشیر وزیر اعظم پاکستان رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس الیکشن میں مسلم لیگ کو کامیاب کروانا انتہائی ضروری ہے،ہر الیکشن ہی اہم ہوتا ہے لیکن یہ الیکشن آزاد کشمیر کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل اس وجہ سے ہے کہ ان 78 سالوں میں پاکستان،ہندوستان،آزاد و مقبوضہ کشمیر کے دوران ایک لکیر بنی،اس وقت سے ہندوستان کو یہ وہم، گمان تھا کہ میں جب چاہوں میں پاکستان کو زیر کر سکتا ہوں،دو اگست کو میرپور کی طرح مظفرآباد ڈویژن کے عوام بھی مسلم لیگ کو کامیاب کریں تانکہ ملک کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں رہے،شکست دیکھ کر پیپلز پارٹی الزام تراشیوں پر اتر آئی ہے،جہلم ویلی سے بھی ہم کلین سویپ کریں گے۔