|

پیٹرول اور ڈیزل سستا، حکومت نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم سے 3 اگست کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، تازہ نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 12 پیسے کم کر دی گئی ہے۔

نظرثانی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 3 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اب 392 روپے 38 پیسے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب ہوگا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور مقررہ مدت کے دوران ملک بھر میں اسی نرخ پر پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر پندرہ روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتی تھی، تاہم امریکا۔ایران جنگ کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث پالیسی تبدیل کر دی گئی، جس کے تحت اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر رد و بدل کیا جا رہا ہے، جمعے کو کی جانے والی کمی بھی اسی نئی پالیسی کا حصہ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *