جے یو آ ئی نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر تحریک التوا جمع کرا دی
اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علماء اسلام نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر تحریک التوا جمع کروا دی ہے اور اس پر فوری بحث کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ سینٹر کامران مرتضیٰ کے دستخطوں سے ایوانِ بالا میں رول 218کے تحت تحریری تحریک التوا جمع کروائی گئی جس میں آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں گزشتہ دو ماہ سے لا اینڈ آرڈر کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اورسینیٹ میں اہم اور فوری نوعیت کے معاملے پر فی الفور بحث کا مطالبہ کیا گیا۔