پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی سے چلنے پر اتفاق

لاہور(جسارت ڈ یسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) میں تعاون کی مشترکہ حکمت عملی طے پا گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کا پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی سے چلنے پر اتفاق ہوا ہے، پارلیمان کے اندر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا جبکہ آئندہ سیشن میں حکومتی اقدامات پر مشترکہ احتجاج بھی کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی کے بعد ایوان سے باہر اتحاد پر بات چیت بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *