ن لیگ کے عمل سے عوام میں نفرت پھیلے گی، عبدالمنان صدیقی
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئررہنما سابق جنرل سیکریٹری پی ایس 64 عبدالمنان صدیقی نے اپنے ایک بیان میں آزاد کشمیرکے الیکشن کوحق سچ، امن پسندوں اورجمہوریت کی جبراوردھاندلی کے ذریعے شکست اورجھوٹ، فریب، غنڈہ گردی اورکشمیرکے عوام کے حق خود ارادیت پرڈاکہ ڈالنے والوں کی جیت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دھونس اور دھاندلی کی پیداوار، حق کی بولی کے بجائے گولی ،جھنڈے کے بجائے ڈنڈے اور نوٹ کے بدلے ووٹ سے بننے والی حکومت کبھی بھی عوام کی حمایت اور ہمدردی حاصل نہیں کرپائے گی الیکشن میں جو کچھ ہوا پوری دنیا نے دیکھا کسی کواس کا ثبوت دینے کی ضرورت ہی نہیں پیش آئی، اس سے زیادہ دھاندلی کا کیا ثبوت ہو سکتا ہے کہ ناکامی کے خوف سے ن لیگی امیدوارعمیرنعیم بزدلانہ کاروائی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے نہتے ووٹروں اور کارکنوں پرفائرنگ کرکے پیپلزپارٹی کے بہادرکارکن مختاریونس کو شہید اورمتعد کو زخمی کرنے والے کو نااہل قراردیکرالیکشن سے باہراورسلاخوں کے پیچھے کرنے کے بجائے انکو جتوایا گیا کیونکہ ایسے عمل سے توعوام میں نفرت پھیلتی ہے انہیں ووٹ کیسے مل سکتا ہے باقی بیلٹ پیپرپر مہریں لگانا، بیلٹ باکس چھیننا اورآگ لگانا یہ مسلم لیگ ن کی پرانی روایت رہی ہے کیونکہ یہ مارشل لا کی گود میں پل کرپروان چڑھنے والے لوگ ہیں انہیں عوام، جمہوریت اورووٹ کی کیا قدر، ہمارا آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ ہے ن لیگ کے قاتل امیدوارعمیرنعیم کو نااہل قراردیکر اس حلقہ میں دوبارہ الیکشن کرائی جائے اور جن حلقوں میں جلائو گھیرائو، بیلٹ باکس چھیننے ، اورمہریں لگوانے کے واقعات رونما ہوئے ہیں انکے نتائج روک کران کی تحقیقات کرائی جائے۔