ملک کے عظیم مصوروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے آرٹ نمائش کا انعقاد
کراچی( پ ر)اسٹوڈیو سرائے میں پاکستان کے عظیم مصوروں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک شاندار گروپ آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر ان لینڈ ریونیو ناصر جنجوعہ تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس نمائش کا مقصد فن مصوری کے بڑے ناموں کو یادگار انداز میں خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ نمائش میں مختلف نامور مصوروں کے تخلیقی فن پارے رکھے گئے جن میں مشکور رضا، اقبال حسین، وہاب جعفر، احمد خان، تصدق سہیل اور ذوالفقار علی ذلفی کے شاہکار شامل تھے۔ یہ نمائش انجینئر جمی فالی کی جانب سے منعقد کی گئی تھی جسے شرکاء نے پاکستان کے مصوری کے ورثے کو نئی نسل تک پہنچانے کی ایک اہم کاوش قرار دیا۔