پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کیلیے نئے صوبوں کی مہم چلا رہی ہے،وسندتھری
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈوکیٹ وسند تھری نے کہا ہے کہ حکومت کے اشاروں سندھ دشمن منصوبوں اور جالپور کینال سے توجہ ہٹانے کے لیے سندھ کی تقسیم اور نئے صوبے کی مہم چلائی جارہی ہے سندھ کی وحدت پر حملہ کو محب وطن سندھی برداشت نہیں کرے گا یہ بات انھوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام گروپوں کی جانب سے ایک بار پھر نئے صوبے اور سندھ کو تقسیم کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے یہ سب مہم سندھ دشمن منصوبوں سے توجہ ہٹانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کے اشاروں پر چلائی جارہیں پیپلزپارٹی نے کہا تھا کہ کوئی نئی نہر نہیں بن رہی اور سندھ کے پانی کی وہ محافظ ہے لیکن وہ سب دھوکا تھا جالپور نہر چلا دی گئی ہے اور سندھ کے پانی پر ڈاکا مارا جارہا ہے سندھ کی لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی کو بنجر بنانے کی سازش کی جارہی ہے سندھ کے کاشت کار کو بے روزگار کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور اس سے توجہ ہٹانے کے لیے صوبے کی تقیسم کی مہم چلائی جارہی ہے انھوں نے کہا کوئی بھی محب وطن سندھی یہ برداشت نہیں کرے گا کہ سندھ کی وحدت پر حملہ کیا جائے انھوں نے کہا سندھ دشمن کسی بھی منصوبے کو ہم برداشت نہیں کریں گے سندھ کی وحدت کو بچانے سندھ کی زمینوں کو بنجر ہونے سے بچانے کے لیے سندھ کی عوام کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہو گی اور حکمرانوں کی ہرسازش کا ڈٹ کرمقابلہ کرتے ہوئے اسے ناکام بنانا ہو گا اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ ساجد حسین مہیسر مرکزی رابطہ سیکرٹری لال جراور نے بھی ایم کیوایم کی جانب سے سندھ کی تقسیم کی باتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی سا لمیت اور وحدت پر کوئی سودا بازی قبول نہیں کریں گے۔