کورنگی کراسنگ میں تجاوزات: کمشنر کراچی اور دیگر حکام کو قانونی نوٹس
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کورنگی کراسنگ پر تجاوزات، ٹریفک جام اور سڑکوں پر رکاوٹوں کے خلاف شہری نبیل خلیل نے کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر کورنگی، آئی جی سندھ، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کو قانونی نوٹس ارسال کر دیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل جہانزیب خلیل ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ کورنگی کراسنگ شہر کی مصروف ترین شاہراہوں میں شامل ہے جہاں روزانہ ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں مگر سڑکوں پر ٹھیلوں، رکشوں، غیر قانونی اسٹالز اور فٹ پاتھوں پر قبضوں کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سات روز کے اندر تمام تجاوزات ختم کرکے شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کلیئر کیا جائے، بصورت دیگر متعلقہ حکام کے خلاف مجاز عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔