پڈعیدن،پولیس نے منشیات سمگلنگ ناکام بنا دی کار پر چھاپا 8 کٹے بھنگ برآمد،خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

پڈعیدن(نمائندہ جسارت) پولیس نے منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی کار پر چھاپا 8 کٹے بھنگ برآمد،خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کورائی پولیس نے دادو مورو روڈ پر اسنپ چیکنگ کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوش ناکام بنا دی۔کارروائی کے دوران ایک کار نمبر BPY-883 کو روک کر تلاشی لی گئی۔ کار سے 8 کٹے (160 کلو گرام) بھنگ برآمد ہوئے۔پولیس نے موقع سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ندیم ولد رشید داؤدانی اور مسمات سعیدہ زوجہ شبدین بھٹو سکنہ ضلع قمبر شہدادکوٹ کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کورائی میں مقدمہ نمبر 24/2026 دفعہ 9(1)(1)(c) کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ 2024 کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو کا کہنا ہے کہ ضلع میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی شہریوں کو منشیات کی لعنت سے پاک ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *