خیرپور،صحافی کے احتجاج پر ایس ایچ اونے پرچا کاٹ دیا
خیرپور (جسارت نیوز ) احتجاج کیوں کیا ایس ایچ او نے صحافی اور اسکے بھائیوں پر حراسمنٹ اور دھکمیاں دینے کا پرچہ کاٹ لیا ایس ایچ او کی قیادت میں صحافی کے گھر پر چڑھائی توڑ پھوڑ صحافی کے بھائی گرفتار صحافیوں کا ایس ایچ او یاسر کھوسو اور چوکی انچارج زاہد راجپر کے خلاف سخت احتجاج ایس ایس پی خیرپور سے واقعے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نارا کے نوجوان صحافی بادل کھورکھانی اور اسکے بھائیوں جبار کھورکھانی سمیت 5 افراد کے خلاف مخالفین سے بھاری رشوت اور احتجاج کرنے پر حراسمنٹ اور دھکمیاں دینے کا مقدمہ درج کرکے صحافی بادل کھورکھانی کے بھائی صوبو کھورکھانی کو چوکی انچارج تجل شریف زاہد راجپر نے گرفتار کرکے لاکپ کردیا جبکہ ایس ایچ او سورا یاسر کھوسو کی قیادت نے صحافی بادل کھورکھانی کے گھر پر چڑھائی کرکے توڑ پھوڑ کی اس سلسلے نارا کے صحافی بادل کھورکھانی نے بتایا کہ ہمارا پلاٹ پر ہمارے رشتہ داروں نے قبضہ کررکھا ہے جسکا مقدمہ عدالت میں چل رہاہے اور مخالفین ہمارے گھروں پر فائرنگ اور سوشل میڈیا پر نازبیا زبان استعمال کررہے ہیں جسکی اطلاع ایس ایچ او یاسر کھوسو اور چوکی انچارج زاہد راجپر کو بھی مگر انھوں نے ہمارے مخالفین سے بھاری رشوت لیکر الٹا ہمارے خلاف پرچہ کاٹا ہے جسکے خلاف ہم عدالت سے رجوع کرینگے اور ہمیں انصاف کی امید ہے بعد پریس کلب خیرپور کے صحافیوں نے ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی سے ایس ایچ او سورا یاسر کھوسو اور چوکی انچارج تجل شریف کے خلاف کاروائی اور واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے