چین کا مزید ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے غیر ملکی مسافروں کی آمد و رفت کو مزید آسان بنانے کے لیے اپنی ویزا فری انٹری پالیسی کی توسیع اور بارڈر کنٹرول پر جدید ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کے بڑے منصوبے کا اعلان کر دیا ۔ وزارتِ پبلک سیکورٹی کے مطابق یہ نئے اقدامات ملک کو دنیا کے لیے مزید کھولنے اور بین الاقوامی وزیٹرز کے ملک میں داخلے میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے کی حکومتی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔ چین کی وزارتِ عوامی تحفظ کے مطابق یہ اقدامات ملک کو زیادہ قابلِ رسائی بنانے کے وسیع منصوبے کا حصہ ہیں، جس کا مقصد غیر ملکی سیاحوں، کاروباری افراد اور دیگر مسافروں کے لیے آمد و رفت کو زیادہ سہل بنانا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حکام ویزا فری ٹرانزٹ اور داخلے کے قوانین کو مزید بہتر بنانے پر کام کر رہے۔