روس پر نئی برطانوی پابندیاں‘ 7 بینکوں سمیت 19 افراد بلیک لسٹ

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ نے روس کے خلاف اپنی پابندیوں میں مزید توسیع کرتے ہوئے 19 نئے اہداف کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ۔ برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق نئی پابندیوں کے تحت 12 کمپنیاں، 7 بینک، ایک کاروباری شخصیت اور 6 بحری جہاز بلیک لسٹ کیے گئے ہیں۔ نئی پابندیوں کی زد میں آنے والے بینکوں میں اوزون بینک ، روز ایکزم بینک ، سینٹر انویسٹ بینک ، ریئلسٹ بینک ، بینک اسٹاور ، ٹیلی پورٹ بینک اور اونی بینک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نادرن انجینئرنگ، میٹل کومپلیکٹ، نیکوم، پروم سیز اور ٹیکنولکس سمیت متعدد روسی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *