امریکا اور یوکرین کے درمیان پیٹریاٹ میزائل بنانے پر مذاکرات

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین میں پیٹریاٹ میزائل بنانے پر امریکا اور یوکرین کے مذاکرات جاری ہیں، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تحفظات بھی برقرار ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی میزائل بنانے کی اجازت دینے پر مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے حالانکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ایسے معاہدے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ زیر غور تجاویز میں یوکرین میں پیٹریاٹ میزائل کے بعض پرزے تیار کر کے انہیں حتمی اسمبلنگ کیلئے جرمنی بھیجنا، یوکرین کو موجودہ امریکی یورپی پیٹریاٹ پروگرام میں شامل کرنا، یا کم لاگت والا ورڑن تیار کرنے کی اجازت دینا شامل ہے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *