کویتی وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد (صباح نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر ریاستِ کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح 28 سے 29 جولائی 2026 ء تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے ، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر اہم مذاکرات ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کویتی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔