روالپنڈی اسلام آباد میں آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جڑواں شہروں میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے ‘حکومت کی جانب سے ڈیزل کے قیمتوں میں اضافے سے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھ گئے۔ اثر براہ راست اشیاء خردونوش پر پڑا۔ آٹے کے نرخ مزید بڑھ گئے اور 20 کلو کے تھیلے میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔2900 کا تھیلا 3000 روپے پر پہنچ گی ہے فی کلو آٹا بھی 145 روپے سے 150 روپے تک پہنچ گیا۔آٹا ڈیلر ز کے مطا بق ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھنے سے قیمت بڑھ گئی ہے آٹے کے نرخوں میں مسلسل اضافے سے نانبائیوں نے بھی حکومت سے نظر ثانی وزن اور قیمت دینے کا مطالبہ کردیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *