خیرپور : پولیس کا سینئر صحافی کے بیٹے پر بدترین تشدد
خیرپور (نمائندہ جسارت ) ایس ایس پی آفس کے نزد خیرپور میں پولیس گردی سئنیر صحافی کے نوجوان بیٹے پر وحشیانہ تشدد کرکے فرار پولیس کا اپنی پیٹی بھائیوں کے خلاف کاروائی کرنے سے انکار صحافی کا اپنے بیٹے کے ہمراہ احتجاج ایس ایس پی خیرپور سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اے سیکشن تھانے کی حدود ایس ایس پی آفس کے نزد پولیس کے ملبوس میں مسلح افراد نے ٹوٹا کرولا کار سے اتار کر سئنیر صحافی مختیار احمد پھلپوٹو کے نوجوان بیٹے اقرار پھلپوٹو پر وحشیانہ تشدد کرکے فرار ہوگئے اس سلسلے میں مقامی پولیس کی جانب سے مسلح افراد کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہیں صحافی مختیار پھلپوٹو نے بتایا کہ چار روز قبل پوسٹ آفس کے نزد بھی مسلح افراد میرے بیٹے سے گن پوائنٹ پر موبائل لیکر فرار ہوگئے ،پولیس کی جانب سے سستی کے باعث آج دوبارہ یہ واقعے رونما ہوا ہے ۔