نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں برفباری

ویلنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن میں شدید سرد ہواؤں کے ساتھ غیر معمولی برفباری ہوئی، جس سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ برفباری سے سڑکیں کئی انچ برف سے ڈھک گئیں، تمام بس سروسز منسوخ، شمالی اور جنوبی جزائر کے درمیان فیری سروسز بھی معطل کر دی گئیں۔ شدید برفباری سے اسکولوں کے معمولات بھی متاثر ہوئے، جبکہ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرد موسم کی لہر آئندہ 2 روز تک برقرار رہنے کی توقع ہے، جس سے مزید برف باری کا امکان ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *