خضدار میں مسلح افراد نے ڈیزل سے بھری گاڑی نذرآتش کر دی

خضدار ( آن لائن) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہڑنبو کراس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک شہری کی ڈیزل سے بھری گاڑی کو آگ لگا دی۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے پہلے اس کی گاڑی چھینی اور بعد ازاں اسے نذرِ آتش کر دیا، جس کے نتیجے میں اسے بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔متاثرہ شہری نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ جلائی گئی گاڑی اس کے اور اس کے خاندان کی آمدن کا واحد ذریعہ تھی۔ اس نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور اسے ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔سرکاری ذرائع نے اس واقعے کو “فتنہ الہندوستان” سے منسلک دہشت گرد عناصر کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حملوں کا مقصد بلوچستان میں خوف و ہراس پھیلانا اور عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچانا ہے۔ دفاعی و سیکیورٹی امور کے ماہرین کے مطابق عام شہریوں، مزدوروں اور تاجروں کے روزگار کو نشانہ بنانا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ایسے حملوں سے مقامی آبادی میں عدم تحفظ پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والی کارروائیاں کسی بھی مقصد یا نظریے کی نمائندگی نہیں کرتیں بلکہ ان سے صرف بدامنی اور خوف کی فضا جنم لیتی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ذمہ دار عناصر کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *