ڈھرکی: سابق رکن سندھ اسمبلی شہریار خان شر کا بیٹا اغواء

ڈھرکی( نمائندہ جسارت)ڈھرکی سے سابق پی،ٹی،آئی و پی،پی،پی ممبر سندھ اسمبلی و شر قبائل کے سردار کا نوجوان بیٹا مسلحہ ہتھیار بندوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر اغواء انتظامیہ میں تھرتھلا مچ گیا اور شر قبائلی شدید تیش میں آ گئے۔ شر قبائل کے سردار کے بیٹے کے مبینہ اغواء کا مذکورہ تشویشناک واقع ڈھرکی کے نواحی علاقے یونین کونسل بیروٹا میں پیش آیا ہے جس میں سابق پی،ٹی،آئی و پی،پی،پی ممبر سندھ اسمبلی اور شر قبائل کے سردار شہریار خان شر کے نوجوان بیٹے کا اپنے آبائی علاقے سے شام گئے مبینہ طور پر اغواء کا واقع پیش آنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس و انتظامیہ میں تھرتھلا مچ گیا اور شر قبائلیوں میں شدید تیز و غم و غصیّ کی لہر دوڑ گئی۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور شر قبائل کے لوگوں کی اغواء￿ کاروں کے خلاف بروقت کارروائی کے دوران اغوا کاروں سے پولیس اور شر قبائلیوں کا مبینہ دو بدو مقابلہ کے نتیجہ میں اغوا کار پسپا ہو کر جہانگیر شر کو چھوڑ کر خود فرار ہونے میں کامیاب پولیس پارٹی نے بازیاب ہونے والے مغوی جہانگیر شر کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *