گلشن معمار : اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی(جسارت نیوز) ویسٹ زون پولیس نے گلشن معمار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم ابوبکر ولد حضور بخش کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول، ایمونیشن اور نقدی برآمد کی گئی، جبکہ ملزم کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل تھانہ گلشن معمار کی حدود سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 363/2026 بجرم دفعات 392، 397 اور 34 کے تحت تھانہ گلشن معمار میں پہلے ہی درج ہے۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے مطابق مزید مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ اس سے مزید اہم انکشافات اور دیگر وارداتوں میں ملوث ساتھیوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔