ڈاکٹر نورالحق ‘ راشد خان و دیگر کا امیر العظیم کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے امیر ڈاکٹر نور الحق ، قیم ضلع راشد خان ، نائب امرا سید سلطان روم، نذر محمد برکی ، نائب قیمین نو رالنویز ، عبد القیوم خان، فرہاد گل، عامر نواز عباسی ، حاجی بشیر احمد ، جمیل احمد ، ناظم مالیات گوہر الرحمن و دیگر ذمے داران نے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم کی وفات پر نظم جماعت اسلامی پاکستان اور مرحوم کے اہل خانہ تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے ۔ ڈاکٹر نورالحق نے کہا کہ مرحوم کی دینی و تحریکی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *