عراق: اربیل ائرپورٹ پر تمام پروازیں عارضی طور پر معطل

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے اربیل ایئر پورٹ نے شہر اور اس کی فضائی حدود پر حملوں کے بعد سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں۔ عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق اربیل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ حملوں کی حالیہ لہر کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے، حالات معمول پر آتے ہی پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب، گزشتہ ہفتے کے اختتام پر شمالی عراق میں واقع ایک فوجی اڈے پر ایرانی ڈرون کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا تھا، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور سکیورٹی صورتحال بہتر ہوتے ہی فضائی آپریشن دوبارہ شروع کر دیے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *