مختلف فیکٹریوں کی بندش کیخلاف محنت کشوں کا احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کی مجلس عاملہ عاملہ کے اجلاس میں حیدرآباد کی مختلف فیکٹریوں کی بندیش اور بینگل انڈسٹری کے محنت کشوں کی احتجاجی تحریک پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا یہ کہ حیدرآباد کے صنعتی علاقے میں ماضی میں سینکڑوں فیکٹریاں اور ادارے کام کر رہے تھے لیکن آہستہ آہستہ انکا خاتمہ ہو گیا اور انکی جگہ شاپنگ سینٹر اور پلازوں نے حاصل کرلی جبکہ کچھ صنعتیں باقی ہیں جس میں محنت کشوں کو لیبر قوانین پر عمل درآمد کے لئے شدید مشکلات کا سامنا ہے آج کا یہ اجلاس مطالبہ کرتے ہے کہ باجودہ اسپیننگ مل حیدرآباد کی بندیش کو ختم کیا جائے برطرف محنت کشوں کو ملازمتوں پر بحال کیا جائے اور انہیں لیبر قوانین کے تحت بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے لیبر ڈیپارٹمنٹ کردار ادا کرے۔ پیپسی کمپنی کی جانب سے بھی سینکڑوں محنت کشوں کو بلا جواز اور غیر قانونی طریقے سے برطرف کردیا گیا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سندھ اور محکمہ لیبر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محنت کشوں کے جائز اور قانونی مطالبات کو تسلیم کیا جائے اور انہیں جو کہ کئی کئی سال سے ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے تھے انہیں واپس ملازمتوںپر بحال کیا جائے ۔حیدرآباد میں قائم پاکستان کی سب سے بڑی بینگل انڈسٹری کے محنت کشوں کو بنیادی سہولیات بھی حاصل نہیں ہیں جس سے محنت کشوں کو پنشن اور ورکرز ویلفیئر بور ڈ سے کسی قسم کی مراعات آج تک حاصل نہیں ہوئی جب کہ بھرتی لیٹر مالکان کی جانب سے کسی بھی ورکرز کو نہیں دئے جا رہے جو کہ غیر قانونی عمل ہے لہذا آجکا یہ اجلا س مطالبہ کرتا ہے کہ بینگل انڈسٹری کے محنت کشوں کو بھرتی لیٹر جاری کئے جائیں سوشل سیکورٹی میں اندراج کروایا جائے تاکہ وہ اپنا علاج کرواسکیں ،EOBI میں رجسٹرڈ کیا جائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *