کینالز، شاخوں اور مائنرز میں نہانے پر مکمل پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

پڈعیدن (نمائندہ جسارت) کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویڑن شہمیر خان بھٹو نے ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ پر فوری اقدام کرتے ہوئے یہ احکامات جاری کیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز نے رپورٹ کیا تھا کہ حالیہ چند دنوں کے دوران ضلع کی نہروں، شاخوں اور واٹر کورسز میں ڈوبنے کے 4 مختلف افسوسناک واقعات پیش آئے، جن میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ قیمتی جانوں کے تحفظ کے پیشِ نظر ڈویڑنل انتظامیہ نے مجموعی ضابطہ فوجداری (Cr.P.C) کی دفعہ 144 (3) کے تحت ضلع نوشہرو فیروز کی حدود سے گزرنے والی تمام بڑی نہروں، واہوں (Waha’s) اور شاخوں میں تیرنے، نہانے اور تفریحی سرگرمیوں پر فوری طور پر 90 دنوں کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز (SHOs) کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 PPC کے تحت مقدمات درج کریں۔انتظامیہ نے تمام شہریوں اور خصوصاً والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو نہروں اور شاخوں میں نہانے سے روکیں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *