کوئٹہ کے نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی ولادت

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈ یسک)کوئٹہ کے نجی اسپتال میں خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی ولادت ہوئی، نوزائیدگان میں 3 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں، والدہ اور بچے صحتمند ہیں۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق والدہ اور بچوں کو خصوصی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔کوئٹہ کے رہائشی جوڑے کے پہلے سے تین بچے تھے، اب 5 بچوں کی ولادت کے بعد ان کے بچوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *