ایچ او سی سفارتخانہ پاکستان محمد حمزہ سے ڈاکٹرتعظیم حسین کی ملاقات

محمد حمزہ ہیڈ آف چانسری (ایچ او سی) پاکستان ایمبیسی ریاض سعودی عرب کی ڈاکٹر تعظیم حسین ریجنل ڈائریکٹر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان سعودی عرب سے ملاقات ملاقات میں ڈاکٹر تعظیم نے مندرجہ ذیل اہم نکات پر گفتگو کی ۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے سعودی عرب میں امتحانات کا باقاعدہ مسلسل انعقاد جس سے ڈاکٹروں کی ایک بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے اور وہ سعودی عرب میں اپنی اعلی طبی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طبی شعبے میں مزید باہمی تعاون اور پاکستانی ڈاکٹرز کے لیے مزید روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنا ۔ ان تمام معاملات میں سفارت خانے کی مسلسل معاونت اور مخلصانہ خدمات کا ڈاکٹر تعظیم نے شکریہ ادا کیا اور محترم سفیر احمد فاروق اور سفارت خانے کا پروفیسر شعیب شفیع صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ،پروفیسر خالد مسعود گوندل سینئر نائب صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان اور کالج کی کاؤنسل کی جانب سے شکریہ کا پیغام دیا۔ اس موقع پر پاکستان ایمبیسی ریاض کے پاسپورٹ سیکشن ہیڈ ساجد محمود بھی موجود تھے محمد حمزہ ہیڈ آف چانسری پاکستان ایمبیسی ریاض نے اس بات کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان ایمبیسی ریاض ، سفیر پاکستان احمد فاروق کی قیادت میں پاکستانی تارکین وطن اور بالخصوص پاکستانی ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر اسٹاف کی خدمات کے لیے شب وروز تیار ہے اور کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے سعودی عرب میں تمام آپریشنز میں بھرپور باہمی تعاون جاری رکھے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *