امریکا کا کولمبیا کے لیے ایک ارب ڈالرامداد بھیجنے کا عندیہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے کولمبیا کے لیے ایک ارب ڈالر کی امداد بھیجنے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کولمبیا کے لیے کانگریس سے ایک ارب ڈالرز کی امداد کی منظوری لینے کا ارادہ ہے۔ محکمہ خارجہ کے حکام نے کہا ہے کہ کولمبیا کے لیے امداد مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے سیکورٹی پیکیج کا حصہ ہو گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کولمبیا کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے تشکیل دیے گئے شیلڈ آف دی امریکنز اتحاد میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کولمبیا کے نئے صدر ابیلاردو ڈی لا ایسپریئیا نے چند روز قبل ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *