حکمرانو نے غریب عوام کودیوار سے لگا دیا ہے ‘مرزافرحان بیگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزافرحان بیگ نے کورنگی لانڈھی میں لیوی بھتا ٹیکس کے خلاف مارکیٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ،علماء کرام ،محنت کشوں اور لیوی بھتا ٹیکس کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر سیکریٹری ضلع نوید اختر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ لیوی بھتا ٹیکس کے خلاف جماعت اس؛لامی کا احتجاج غریب عوام کی آواز ہے ۔عوام لیوی بھتا ٹیکس کے خلاف میدان میں نکلے اور ملک بھر کی سڑکوں کو جام کردیا جائے ۔لیوی بھتا ٹیکس ظلم کی انتہا ہے عوام کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوچکا ہے حکومت نے ظالمانہ لیوی بھتا ٹیکس واپس نہیںلیا تو پھر عوام ان ظالم حکمرانو کو کرسی سے اتار پھینکے گے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *