محنت کش خیبر سے لیکر کراچی تک سڑکیں جام کردینگے ‘شمس الرحمن سواتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی نے لیوی بھتا ٹیکس کے خلاف حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے 7اگست کو ہونے والے ملک گیر احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لیوی بھتا ٹیکس عوام کے ساتھ ظلم ہے ۔لیوی ٹیکس کے پیچھے حکمرانو کی عیاشیاں ہیں جنہوں نے اپنی عیاشیوں کیلئے پاکستان کو تباہ کردیا ہے ۔پاکستان کے عوام اپنے حقوق کیلئے میدان میںنکلے اور لیوی ٹیکس کو ختم کرنے کیلئے حافظ نعیم الرحمان کے ہاتھ مضبوط کریں ۔نیشنل لیبر فیڈریشن پورے ملک میں لیوی بھتا ٹیکس کے خلاف سڑکوںپر نکل کر بھرپور طریقے سے احتجاج کرینگے ۔انھوںنے کہا کہ حکومت عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مقررکرے اور پیٹرول کی قیمت دو سو روپئے فی لیٹر مقرر کی جائے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *