جدہ کرکٹ کلب ٹورنامنٹ جدہ گرین نے جیت لیا۔ شفقت محمود نےانعامات دیے

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں جدہ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام ہونے والے اس سنسنی خیز فائنل میچ میں جدہ گرین نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدہ بلیو کو شکست دی اور ٹورنامنٹ کی وننگ ٹرافی اپنے نام کر لی۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان انویسٹرز فورم سعودی عرب چودھری شفقت محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے ایونٹس نوجوانوں کو صحت مند کاموں کی طرف لاتے ہیں اور معاشرے میں اتحاد اور نظم و ضبط کو بڑھاتے ہیں۔ انہوں اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن اور پی سی بی کے مابین جولائی 2026 میں جدہ میں ایک جدید بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کے لیے ایک تاریخی اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ منصوبہ سعودی عرب اور خلیجی خطے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور اس سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی اور دیگر ایشیائی تارکین وطن کو اپنی کرکٹ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور بین الاقوامی سطح پر لانے کا موقع ملے گا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جدہ گرین کی ٹیم نے مقررہ 10 اوورز میں بہترین کارکردگی دکھائی اور اسکور بورڈ پر 167 رنز کا بڑا مجموعہ سجایا ہدف کے تعاقب میں جدہ بلوزمقررہ اوور میں 101 رن بنا سکیں-اس طرح سے یہ میچ جدہ گرین کرکٹ کلب کی ٹیم نے 66 رن سے جیت لیا ہے اس موقع پرونر ٹیم کے کپتان حافظ افتخار نے کہا کہ ٹیم کی کامیابی میں تمام کھلاڑیوں کی محنت شامل ہے ہمارے اوپنر بیٹسمینوں نے شروع کے اوور میں سمجھداری سے کھیلتے ہوئے چار اوور میں 50 رن بنا لیے تھے جس میں اوپننگ بیٹسمین جاوید خان کے 10 بالوں پر 20 رن شامل تھے-جبکہ بعد میں انے والے ہمارے بیٹسمین خالد شیخ نے گراؤنڈ کے چاروں طرف خوبصورت سٹروک کھیلتے ہوئےاسکور بورڈ پر 167 رنز کا بڑا مجموعہ سجایا-ہمارے بالروں کی عمدہ بولنگ کے باعث جدہ بلوز کی ٹیم کے بیٹسمین اسکور کا تعاقب کرنے میں ناکام رہے اور مقررہ اوور میں 101 رن بنا سکے تقریب میں انجینئر عبدالمتین پروجیکٹ مینیجرAsconcom کمپنی اور ندیم اویس ناظم کرکٹ کلب سیالکوٹ ریجن کوآرڈینیٹر پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹورنامنٹ آرگنائزر وسیم احمد نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹورنامنٹ محض ایک کھیل نہیں بلکہ بھائی چارے، یکجہتی اور محبت کو فروغ دینے کا ایک بہترین ذریعہ ہے-تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے چیئرمین جہانگیر خان نے شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور کرکٹ کے فروغ کے لیے محدود وسائل کے باوجود جدہ کرکٹ کلب کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چودھری شفقت محمود جدہ کرکٹ کلب کی صحت مندانہ سرگرمیوں کی بھرپور سرپرستی کرتے ہوئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلب کے صدر انجینئر عبدالماجد خان اور ماجد سعید خان نےٹورنامنٹ انتظامیہ کو اتنا اچھا ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کےلئے محدود وسائل کے باوجود جدہ کرکٹ کلب کی کاوشوں کی تعریف کی۔ آخر میں مہمان خصوصی نے وننگ ٹرافی جدہ گرین کے کپتان حافظ افتخار کو دی اور دیگر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔جدہ بلو اور جدہ گرین کی طرف سےخلیل الرحمان ،جاوید خان،عاطف رانا ,اسد پرویز ,بلال راجستانی ,عرفان راجستانی ،حافظ عثمان ،نیاز احمد ،شیخ خالد ،محمد آصف اور حافظ افتخار نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیاسکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *