گلشن اقبال : دکان میں آتشزدگی فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال بلاک 3 میں موتی محل کے قریب واقع ایک دکان میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جسے امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بجھا دیا۔ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق دکان میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ کی گئی، جس نے موقع پر پہنچ کر فوراً آگ بجھانے کے عمل کا آغاز کیا۔ریسکیو 1122 کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ بھرپور امدادی کارروائی کے بعد دکان میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *