|

امریکا سے اشارے ملے ہیں کہ وہ وعدوں پر پھر سے عمل کیلئے تیار ہے: ایران

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے نئے انتظام سے متعلق ایران اور عمان کے درمیان مفاہمت اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق جہازوں سے ٹرانزٹ فیس کے حوالے سے حتمی فیصلہ ایرانی قیادت کی پالیسی اور امریکا کے رویے پر منحصر ہوگا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان ہونے والی مفاہمت کا مطلب یہ نہیں کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھول دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا انتظام گزشتہ 60 برس سے رائج نظام سے مختلف ہوگا، جس کے تحت جہازوں کے راستے کا ایک نمایاں حصہ ایرانی سمندری حدود سے گزرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے ایسے اشارے موصول ہوئے ہیں کہ وہ اپنے وعدوں پر دوبارہ عمل درآمد کے لیے آمادہ ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان معاہدے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان بھی آئندہ چند روز میں ایک ممکنہ معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *