کراچی بورڈ میٹرک
|

کراچی بورڈ: میٹرک سائنس گروپ کی مارک شیٹس کی تقسیم کا شیڈول جاری

کراچی: بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے ایس ایس سی پارٹ ٹو (کلاس دہم) سائنس گروپ فرسٹ اینول امتحانات 2026 کی مارک شیٹس کی وصولی کا شیڈول جاری کردیا۔

کراچی بورڈ کی جانب سے جاری پریس نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک سائنس گروپ کی مارک شیٹس 11 سے 13 اگست 2026 تک متعلقہ علاقوں کے تسلیم شدہ سیکنڈری اسکولوں کے سربراہان کو فراہم کی جائیں گی۔

شیڈول کے مطابق 11 اگست کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ اور لیاقت آباد کے اسکولوں کو مارک شیٹس فراہم کی جائیں گی۔12 اگست کو جمشید، گلشن اقبال اور شاہ فیصل کے علاقوں کے اسکولوں کی مارک شیٹس تقسیم کی جائیں گی۔

اسی طرح 13 اگست کو لانڈھی، کورنگی، ملیر، بن قاسم، صدر، لیاری، کیماڑی، بلدیہ، سائٹ، اورنگی اور گڈاپ کے اسکولوں کو مارک شیٹس فراہم کی جائیں گی۔

بورڈ نے تمام تسلیم شدہ سیکنڈری اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ مارک شیٹس وصول کرنے کے لیے مجاز نمائندہ اتھارٹی لیٹر (بوائز اور گرلز کے لیے علیحدہ)، نمائندے کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور ملازم کا آفس کارڈ ہمراہ لائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مارک شیٹس کانفرنس ہال، فرسٹ فلور، بلاک بی میں صبح 9:30 بجے سے شام 4 بجے تک فراہم کی جائیں گی، ہفتہ 15 اگست 2026 کو بھی مارک شیٹس کی وصولی کا عمل جاری رہے گا، اس روز مارک شیٹس صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک فراہم کی جائیں گی۔

کراچی بورڈ کے مطابق ایس ایس سی پارٹ ٹو سائنس گروپ فرسٹ اینول امتحانات 2026 کے اسکرپٹس کی اسکروٹنی بھی کی جائے گی، اسکروٹنی کا عمل 13 اگست سے 15 ستمبر 2026 تک نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور عسکری کمرشل بینک کی بورڈ آفس برانچ میں قائم بوتھس پر ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *