فٹبال کی بڑی
|

فٹبال کی 3 بڑی فیڈریشنز کا فیفا قیادت کیخلاف کھلا خط، فیصلوں پر تحفظات کا اظہار

ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی)، یوئیفا اور کونکاکاف نے فیفا قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے ورلڈکپ میں حصص فروخت کرنے کی مبینہ کوشش کو فیصلہ سازی کی سنگین ناکامی اور اعتماد کی بنیادی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

تینوں کنفیڈریشنز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کی جانب سے جاری مشترکہ کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ معاملہ صرف مالی مفادات کا نہیں بلکہ فٹبال کی سالمیت اور ان منتخب عہدیداروں کی دیانت داری اور کردار کا ہے جنہیں فٹبال کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

خط پر اے ایف سی کے صدر سلمان بن ابراہیم الخلیفہ، کونکاکاف کے صدر وکٹر مونٹاگلیانی اور یوئیفا کے صدر الیگزینڈر چےفرین سمیت تینوں کنفیڈریشنز کے جنرل سیکرٹریز نے دستخط کیے ہیں۔

مشترکہ خط میں کہا گیا کہ فٹبال کی قیادت کسی فرد کی ذاتی ملکیت نہیں بلکہ فٹبال فیملی کی جانب سے سونپی گئی ایک ذمہ داری ہے۔

تینوں کنفیڈریشنز کے مطابق اعتماد کو دھوکے کے ذریعے نقصان پہنچایا جائے اور کوئی فرد اسے اختیار دینے والے اجتماعی نظام سے خود کو بالاتر سمجھنے لگے تو قیادت کی ذمہ داری کا بنیادی مقصد ہی متاثر ہوجاتا ہے۔

خط میں فیفا کے حالیہ مراسلے کا بھی حوالہ دیا گیا، جس میں 211 رکن ممالک اور فیفا کے نائب صدور کو پیش آنے والے معاملے سے آگاہ کیا گیا تھا۔

اے ایف سی، یوئیفا اور کونکاکاف کا کہنا ہے کہ فیفا نے معاملے کو رابطے میں ناکامی قرار دیا، تاہم ان کے نزدیک اصل مسئلہ فیصلہ سازی کا تھا۔

مشترکہ خط میں الزام عائد کیا گیا کہ ایک تجویز کو محدود وقت میں، بامعنی مشاورت کے بغیر اور ایسی ڈیڈ لائن کے ساتھ آگے بڑھایا گیا جس سے قبل رکن ممالک کو اس کی شرائط کا مناسب جائزہ لینے کا خاطر خواہ موقع نہیں مل سکا۔

تینوں کنفیڈریشنز نے مزید کہا کہ فیفا نے اس بنیادی نکتے کو تسلیم نہیں کیا کہ خود یہ تجویز ہی ناقص تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *