لندن میں خاتون کا راہ گیروں پر چاقو سے حملہ

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن کے معروف سیاحتی اور تجارتی علاقے کوونٹ گارڈن میں خاتون نے راہگیروں پر تیز دھار چاقو سے پے در پے وار کیے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق چاقو بردار خاتون کے حملے سے افرا تفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، ایمبولینس سروس اور لندن کی ایئر ایمبولینس نے ریسکیو کارروائی شروع کردی۔ پولیس معمولی مزاحمت ک بعد خاتون حملہ آور کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ 4 افراد کو چاقو کے گہرے وار کے باعث شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے چاروں مردوں کی عمریں 34، 39، 42 اور 52 سال ہیں جن میں سے ایک کو بڑے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ گرفتار خاتون کی عمر 47 سال ہے جن کے پاس سے ایک قینچی بھی برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ بظاہر ذہنی صحت سے متعلق معلوم ہوتا ہے اور فی الحال دہشت گردی یا منظم حملے کے شواہد نہیں ملے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *