خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گردہلاک

راولپنڈی (خبرایجنسیاں ) خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 10 خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 6 اگست کو خیبر پختونخوا میں 2 الگ الگ کارروائیاں کیں، پہلی کارروائی جنوبی وزیرستان کے ضلع اعظم ورسک کے علاقے میں کی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے ایک گروہ نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے جواب میں پاک فوج کی مؤثر کارروائی میں 8 خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی میں ضلع دیر میں 2 خوارج ہلاک کیے گئے، خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وڑن “عزم استحکام” کے تحت انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان اور دیر میں کامیاب کارروائیوں اور 10 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے، بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کیمکمل خاتمیتک کاروائیاں بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی، حکومت اور قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *