شہداتحریک پاکستان کیلیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائیگا، جماعت اہلسنّت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی وطن عزیز کا جشن ِ آزادی جوش و خروش سے منایا جائے گا، عمارتوں،مکانوں پر قومی پرچم لہرائیں جائیں گے،تحریک پاکستان کے شہداء کے ایصال کیلیے قرآن خوانی و دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا،مقررین قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد سے نئی نسل کو آگاہ کریں گے۔جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم سید رفیق شاہ نے مرکز جما عت اہلسنّت کراچی میں عہدیداران کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ملک کی حیثیت سے آزاد ہوا لیکن محب وطن قیادت کے فقدان اور سازشوں کی وجہ سے بنیادی اساس سے دور ہے۔