ڈیڑھ سالہ بچی کیساتھ زیادتی و قتل کا ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈیڑھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے کے خلاف مقدمہ،عدالت نے ملزم منان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔پولیس نے ملزم منان کومقامی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس کا کہناتھا کہ 4 اگست کو ملزم اپنے رشتے دار کی بچی کو چیز دلانے کے بہانے باہر لے کر گیا،جب بچی کو واپس لایا تو بچی بے ہوش تھی اور کپڑے خون آلود تھے،بچی کو جناح اسپتال لے کر گئے جہاں وہ فوت ہوگئی، قتل کی وجوہات جاننی ہیں، ملزم کی عمر کا تعین بھی کرنا جسکے لیے ریمانڈ درکار ہے، عدالت نے 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ملزم کی عمر کے تعین کے لیے طبی معائنہ کرانے کی ہدایت بھی کی ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *