سینئر ایڈووکیٹ الیاس صدیقی کے صاحبزادے نعمان صدیقی سپردِ خاک
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر ایڈووکیٹ الیاس صدیقی کے صاحبزادے اور ایڈووکیٹ انس صدیقی کے بڑے بھائی نعمان صدیقی انتقال کر گئے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ اسکیم 33 کی اے ایف گارڈن سوسائٹی کی رہائشی مسجد میں ادا کی گئی، جس میں وکلا، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔